Monday, March 4, 2019

احمقانہ بیان، فیاض الحسن کے ہندو برادری کیلئے توہین آمیز الفاظ پر تحریک انصاف کا نوٹس

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان
پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو ہندو برادری کے لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر تحریک انصاف نے نوٹس جاری کردیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کسی سینئر ممبر سے اس قسم کے احمقانہ بیان کو برداشت نہیں کرے گی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مشاورت کے بعد فیاض الحسن چوہان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کے دوران فیاض الحسن چوہان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس دوران انہوں نے ہندو برادری کے خلاف بھی توہین آمیز جملہ کہا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مودی سےگزارش ہے کہ مندر جاؤ، گھنٹیاں بجاؤ اور توبہ کرو، مودی تو عقل کا اندھا تھا ہی باقی کسر ان کے میڈیا نے پوری کی، مودی نے اپنی اس حرکت سے پورے الیکشن کا ستیا ناس کرلیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UgaE6J

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times