Monday, March 4, 2019

پاکستان کو اپنے پرچم کے سفید حصے پر بھی اتنا ہی فخر ہے جتنا سبز پر: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنے پرچم کے سفید حصے پر بھی اتنا ہی فخر ہے جتنا سبز پر ہے
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنے پرچم کے سفید حصے پر بھی اتنا ہی فخر ہے جتنا سبز پر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا کہ جب وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ہندو برادری کے خلاف توہین آمیز الفاظ کہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان ہندو برادری کی اقدار اور ملک کے لیے خدمات کو تسلیم اور ان کی قدر کرتا ہے۔ 

دوسری جانب ہندو برادری کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر تحریک انصاف نے فیاض الحسن چوہان کو نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TAMk2w

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times