Thursday, March 14, 2019

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی چائے پیتے ہوئے تصویر پاکستان میں مقبول

 بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی چائے پیتے ہوئے تصویر پاکستان میں مقبول
پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر دو بھارتی طیارے گرائے اور ایک پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا جسے وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی اور امن کے قیام کیلئے فوری رہاکرنے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم عمران خان کے اعلان نے بین الاقوامی دنیا کے دل جیت لیے تاہم اس دورا ن بھارتی پائلٹ کے ساتھ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے مہمان کی طرح نہایت بہترین سلوک کیا جس کا انہوں واپس جاتے ہوئے بھی اظہار کیا۔

سیکیورٹی فورسز کی زیر حراست ابھی نندن کو چائے پیش کی گئی اور ساتھ ہی ان سے کچھ سوالات بھی کیے گئے جس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی تاہم اس ویڈیو میں دیگر سوالات کے علاوہ جب ابھی نندن سے پوچھا گیا کہ چائے کیسی ہے؟ تو انہوں نے اسے بہترین قرار دیا ۔

بھارتی پائلٹ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی اور اس سے متاثر ہو کر رحیم یار خان کے ایک ” خان ٹی سٹال “ نے اپنی تشہیر کیلئے ایسے طریقے سے استعمال کر لیا کہ پاکستان تو کیا بارڈر میں بھی اس کی دھوم مچ گئی ۔

سوشل میڈیا پر جاری معلومات کے مطابق پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں خان ٹی سٹال نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی تصویر کے ساتھ اپنی چائے کی دکان کا بینر چھپوایا اور اس پر شعر بھی کر درج کیا ۔

تشہیر کرنے والے ادارے بھی خان ٹی سٹال کی اس مہارت پرعش عش کر اٹھے ہیں، خان ٹی سٹال کے بینر پر ابھی نندن کی چائے پیتے ہوئے تصویر درج ہے اور ساتھ میں شعر لکھا گیاہے کہ ”ایسی چائے کہ دشمن کو بھی دوست بنائے“۔

چائے والے کی اس وقت انٹر نیٹ پر دھوم مچ گئی ہے اور دو ر دور سے لوگ اس کے پاس چائے پینے کیلئے پہنچ رہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2uflMWh

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times