Saturday, March 2, 2019

بھارتی جارحیت: شہید حوالدارعبدالرب مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جوان عبدالرب کو سپرد خاک کردیا گیا ہے
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جوان عبدالرب کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

شہید حوالدار عبدالرب کی نماز جنازہ تونسہ میں ادا کی گئی جس میں پاک فوج کے حکام، شہید کے اہلخانہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید پڑھئے:بھارتی جارحیت: ایل او سی پر فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوانوں شہید

پاک فوج کے دستے نے شہید حوالدار عبدالرب کو سلامی پیش کی جب کہ وزیراعظم عمران خان اور سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے پھول بھی رکھے گئے۔

گزشتہ روز بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے حوالدار عبد الرب اور نائیک خرم سمیت 4 افراد شہید ہوگئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HblyHk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times