Saturday, March 2, 2019

پاک بھارت فضائی جھڑپ: آخرکار مودی نے پاکستان کی برتری کا اعتراف کرلیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حالیہ پاک بھارت فضائی جھڑپ میں پاکستان کی برتری کا بلواسطہ اعتراف کرلیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا اور ایک پائلٹ کو زندہ گرفتار کیا تھا۔

اب اس فضائی جھڑپ کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستانی برتری کا بالواسطہ اعتراف کیا ہے۔

نریندر مودی کا حالیہ جھڑپ کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’ان دنوں ملک میں بہت شور اٹھ رہا ہے اور ایک سوال اٹھ رہا ’رافیل کی کمی پورے ہندوستان نے محسوس کی ہے، اگر ہمارے پاس رافیل طیارہ ہوتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی‘۔ 

 مودی نے حالیہ صورتحال کا فائدہ اٹھا کر رافیل طیاروں کی ڈیل کامعاملہ نکال لیا اور اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کی رافیل ڈیل سے متعلق تنقید پر مودی نے جواب میں کہا کہ رافیل ڈیل کو آج بھی سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے جس سے بھارت کا نقصان ہورہا ہے۔

"مودی آپ نے 30 ہزار کروڑ اپنے دوست انیل امبانی کو دیئے": راہول گاندھی

اپوزیشن جماعت کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے ردعمل میں کہا کہ رافیل طیاروں کی آمد میں تاخیر کی ذمہ داری مودی آپ پر عائد ہوتی ہے۔

 


انہوں نے کہا کہ مودی آپ کو شرم تک نہیں آتی، مودی آپ نے بھارتی فضائیہ کے 30 ہزار کروڑ روپے چوری کیے اور وہ اپنے دوست انیل امبانی کو دیئے۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی آپ ہی کی وجہ سے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ پرانے طیارے چلا کر اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے فرانس سے 36 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے تاکہ بھارتی فضائیہ کو جدید ٹیکنالوجی کے حامل طیارے دستیاب ہوسکیں تاہم بھارت کی اپوزیشن جماعتیں اس ڈیل میں بدعنوانی کا الزام عائد کررہی ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ThA0ow

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times