Wednesday, March 13, 2019

بھارت اپنے سیاسی مقاصد کے لئے علاقے میں کشیدگی پھلا رہا ہے: شاہ محمود

بھارت اپنے سیاسی مقاصد کے لئے علاقے میں کشیدگی پھلا رہا ہے: شاہ محمود
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں خارجہ امور کے بارے میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

اجلاس میں خطے میں امن اور سلامتی سمیت اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور اس نے بھارتی جارحیت کے باوجود خیرسگالی کے جذبے کے تحت بھارتی پائلٹ کو واپس بھیجا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے سیاسی مقاصد کے لئے علاقے میں کشیدگی میں اضافہ کر رہا ہے۔

اجلاس میں بین الاقوامی امور کے ماہرین کے علاوہ سیکرٹری خارجہ، سابق سفیروں اور خارجہ سیکرٹریوں نے شرکت کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2O0hdbc

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times