
ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان اور نیول چیف ظفر محمود عباسی نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران مسلح افواج کے سربراہان نے ملکی سرحدوں کی سکیورٹی کے بارے میں وزیر اعظم ک آگاہ کیا۔
مسلح افواج کے سربراہان نے افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں کے متعلق بھی وزیر اعظم کو بریفنگ دی، جس پر وزیر اعظم نے اطمینان کا اظہار کیا۔
اس دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ کی کارروائیاں شاندار رہیں،قوم کو مسلح افواج کی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا،اورآئندہ بھی اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FoKTMq
0 comments: