Tuesday, March 5, 2019

وزیراعظم عمران خان نے نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے متعلق سفارشات طلب کرلیں

وزیر اعظم عمران خان نے نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے متعلق سفارشات طلب کرلی ہیں
وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تجویز پر نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے متعلق سفارشات طلب کرلی ہیں۔

وزیراعظم کے ساتھ ملک بھرچیمبر آف کامرس کے نمائندوں کی ملاقات میں شریک کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا نے بتایا کہ وزیراعظم نے اجلاس میں معاشی نمو بڑھانے کیلیے مشاورت کی ہے، دوران اجلاس چیمبرز صدور نے نئی ایمنسٹی متعارف کرانے کا مشورہ دیا جس پر وزیراعظم نے تحریری سفارشات طلب کی ہیں۔

دوران اجلاس جنید ماکڈا نے کہا کہ کراچی سب سے زیادہ مالیت کے ٹیکسوں کی ادائیگیاں کرتا ہے لہٰذا وفاق کو ریونیو کے حجم کے تناسب سے اس شہرکی تعمیر پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، انھوں نیوزیراعظم کو فائلرز اور نان فائلرز کی تفریق سے پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہ کیا ہے اور ایف بی آر کیساتھ جاری ٹیکس مقدمات وتنازعات کو ختم کرنے کی تجویز دی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیکس انتظام کی دشواریوں کی وجہ سے لوگ ٹیکس نیٹ سے باہر رہنیکو ترجیح دیتے ہیں اس لیے ٹیکس منیجمنٹ کو بہتر بنایا جائے جبکہ ملک برآمدات بڑھانے کے لیے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کو مضبوط بنانے کی موثر حکمت عملی وضع کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Hf8IYC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times