
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق آج سے کے پی اسمبلی کی سولہ نشستوں کے لئے انتخابی فہرستیں ترتیب دینے کا عمل نادرا کے اشتراک سے شروع کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز حتمی حلقہ بندیاں شائع کی تھی، نئی حلقہ بندیوں کے بعد خیبر پختونخواہ اسمبلی کی جنرل نشستیں 99 سےبڑھ کر 115 ہوگئیں تھی۔
نئی حلقہ بندیوں کے بعد باجوڑ کی تین، مہمند کی دو اور خیبر کی تین نشستیں ہوگی جبکہ ضلع کرم کی دو، شمالی اور جنوبی وزیرستان کی دو دو صوبائی اسمبلی کی نشستیں ہونگی اسکے علاوہ ضلع اورکزئی اور فرنٹیر ریجنز (ایف آر) کی ایک ایک نشست ہوگی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سولہ نشستوں پر انتخابی شیڈول اس سال کے وسط میں جاری کئے جانے کا امکان ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XG98gb
0 comments: