
یہ فیصلہ بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیاگیا۔ پالیسی کا مسودہ جائزے کیلئے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیاجائے گا۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی ٹیرف کے حوالے سے ادارہ جاتی ڈھانچہ فراہم کرکے بڑے پیمانے پر کاروباری برادری کا اعتماد بحال کرے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں ایڈ ہاک پالیسیوں اورغیر واضح ٹیرف کے ڈھانچے کے نتیجے میں خاص طورپر تجارت اور صنعتی ترقی پر منفی اثر پڑا کیونکہ ذاتی مفادات اور بدعنوانی کے باعث معیشت متاثر ہوئی۔
پالیسی کے اہم نکات اجاگرکرتے ہوئے سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ نے کہا کہ قومی ٹیرف پالیسی کے بڑے مقاصد خام مال تک رسائی کے ذریعے مقابلے کی فضا کو بہتر بنانا، شفاف اور واضح ٹیرف کے نظام کے ذریعے سرمایہ کاری کو راغب کرکے روزگارکے مواقع میں اضافہ کرنا اور ٹیرف کے ڈھانچے میں خرابیوں کو دور کرنا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VAFs28
0 comments: