
پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر ایک میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کردیا ہے۔ پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر1 میں قتل کی واردات ہوئی ہے۔ جہاں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کردیا ہے۔ نامعلوم ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 28 سالہ سہیل کے نام سے ہوئی ۔ مقتول ہاسٹل نمبر 1 کا درزی تھا۔
یونیورسٹی میں طلبہ کا واقعے کیخلاف احتجاج جاری ہے جبکہ طلبا کی ناقص سیکیورٹی کے خلاف انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EKejDo
0 comments: