Thursday, March 7, 2019

وزیراعلیٰ محمود خان نے افضل کوہستانی کے قتل کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ محمود خان نے افضل کوہستانی کے قتل کا نوٹس لے لیا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے افضل کوہستانی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پشاور کو ملزمان کےخلاف کارروائی کاحکم دے دیا، گذشتہ روز افضل کوہستانی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے افضل کوہستانی قتل کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پشاور کو ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

دوسری جانب افضل کوہستانی کےقتل کامقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا ، مقدمےمیں قتل اوراقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہے جبکہ مقدمےمیں نامزدافضل کوہستانی کا بھانجافیض الرحمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن عزیز آفریدی ایبٹ آباد کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کی نشاندہی پر افضل کوہستانی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتارکیاہے، افضل کوہستانی کی ایبٹ آبادمیں موجودگی سےمتعلق پولیس کوعلم نہیں تھا۔

اد رہے گذشتہ روز کوہستان میں غیرت کےنام پرقتل ہونے والی پانچ لڑکیوں کوانصاف دلانےکی خواہش رکھنےوالامدعی افضل کوہستانی کوایبٹ آبادکےعلاقے گامی اڈاکےقریب فائرنگ کانشانہ بنا کر قتل کردیا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ETUZVC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times