
مقبوضہ کشمیر میں جموں بس سٹینڈ پر دستی بم حملے میں 28 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بھارتی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ابتدائی طور پر کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے جموں بس سٹینڈ پر دستی بموں سے ہلہ بول دیا جس سے وہاں موجود 28 افراد زخمی ہو گئے۔
حملہ آوروں نے اس وقت بس سٹینڈ پر تین دستی بم پھینکے جس وقت وہاں پر کافی رش تھا۔ ابتدائی طور پر کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
ریسکیو کی سہولیات دستیاب نہ ہونے کے سبب مقامی لوگوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا بعدازاں بھارتی سکیورٹی فورسز نے آ کر علاقہ گھیرے میں لے لیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Hk54wl
0 comments: