Thursday, March 14, 2019

گورنر پنجاب کا ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے بل پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ

گورنر پنجاب چوہدری سرور
گورنر پنجاب نے ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے بل پر فوری دستخط نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ چوہدری سرور بل پر محکمہ قانون سے بریفنگ لیں گے۔

گورنر پنجاب نے بل پر دستخط کرنے سے پہلے وزیراعظم سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک گورنر پنجاب نے بل پر دستخط نہیں کئے، گورنر پنجاب آئینی طور پر 10 دن کے اندر بل دوبارہ غور کے لئے واپس اسمبلی کو بجھوا سکتے ہیں۔ اسمبلی اگر دوبارہ من عن بل پاس کر دے تو گورنر دستخط کر نے کے پابند ہونگے۔ اگر گورنر 10 دن کے اندر بل پر دستخط نہیں کرتے تو بل از خود منظور تصور ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2W5FFej

0 comments:

Popular Posts Khyber Times