Friday, March 22, 2019

ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کو اعلیٰ ترین ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نواز دیا گیا

ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کو اعلیٰ ترین ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نواز دیا گیا
ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نواز دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج ملیشین وزیراعظم مہاتیرمحمد کےاعزازمیں ایوان صدر میں خصوصی تقریب ہوئی، جس میں وزیراعظم پاکستان سمیت اعلیٰ‌ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

اس اہم تقریب میں وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور  دیگر معزز مہمان بھی شریک ہوئے. اس موقع پر صدرعارف علوی نے مہاتیرمحمد کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔

یاد رہے کہ 18 فروری 2019 کو صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو نشانِ پاکستان سے نوازا تھا، یہ مملکت کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ہے، اورشہزادہ محمد یہ اعزاز حاصل کرنے والے 23 غیر ملکی تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FtxfHY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times