
وزیرمنصوبہ بندی وترقی مخدوم خسرو بختیار نے کہاہے کہ ان لینڈواٹرٹرانسپورٹیشن کی تیاری سے ملک بھرمیں سامان کی نقل وحمل کی لاگت میں نمایاں کمی آئے گی۔
انہوں نے نیشنل لاجسٹکس سیل کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم اقبال سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ اس سلسلے میں آغاز کر سکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے این ایل سی کی طرف سے مختلف شعبوں میں فراہم کردہ خدمات کوسراہا۔ انہوں نے کہاکہ ادارے کو متعین کردہ اہداف کے حصول کے لئے اپنے کاروباری امورکو جدید رجحانات اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیرنے این ایل سی کودرپیش مسائل کے حل کے لئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ملاقات کے دوران ڈی جی نے ادارے کے نظم ونسق، کامیابیوں اوراہداف کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2H9lLeY
0 comments: