Friday, March 1, 2019

ایکس مین: ڈارک فینکس میں صوفی ٹرنر کا متاثر کن روپ

فلم رواں سال 7 جون کو ریلیز ہوگی
ہولی وڈ کی ایک اور فینٹسی فلم ’ایکس مین‘ سیریز کی آخری مووی کا پہلا ٹریلر سامنے آگیا، جس میں سپر ہیروز کی پاورز مداحوں کو کافی متاثر کررہی ہیں۔

متعدد سپر ہیروز پر مبنی اس سیریز کی پروڈکشن فاکس اسٹوڈیوز کی جانب سے کی جاتی ہے۔ فلم کے نئے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ اس کی کہانی مزید پیچیدہ اور متاثر کن ہوچکی ہے۔

اس فلم میں اداکارہ صوفی ٹرنر بھی اہم کردار نبھاتی نظر آئیں گی، جنہوں نے فلمی کردار جین گرے کا روپ اختیار کیا جو فینکس کی طاقتوں سے لڑتی نظر آئیں گی۔

یاد رہے کہ اس سیریز میں اس سے قبل جین گرے کا کردار 4 اور اداکارائیں نبھا چکی ہیں جن میں فینکے جینسن، ہیلی رام، کیتھرین ڈشر اور جینفر ہیل شامل ہیں۔ اس فلم میں جیسیکا چیسٹین بھی کام کرتی نظر آئیں گی جو ایک خلائی مخلوق کا کردار نبھارہی ہیں۔

یاد رہے کہ فلم میں جین گرے کا کردار ایک مشن کے دوران کسی طاقت سے ٹکراتا ہے جس سے وہ مرتے مرتے بچتی ہیں۔ تاہم اپنی واپسی کے بعد جین گرے پر ایک ایسی طاقت حاوی ہوتی ہے جس سے جین بےانتہا طاقتور بن جاتی ہے اور خود پر قابو نہیں کر پاتی۔

اور اس نئی فلم میں دیگر ایکس مین ٹیم جین کو اس طاقت سے بچا کر واپس لانے کے ساتھ ساتھ خلائی مخلوق سے بھی لڑتی نظر آئے گی۔ ایکس مین ڈارک فینکس رواں سال 7 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2tIcqBX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times