
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیوگوتریز نے پاکستان اور بھارت پرزوردیا ہے کہ پاکستانی حکام کی طرف سے گرفتار کئے گئے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے مثبت رجحان کو مد نظر رکھیں اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات کریں۔
سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے ایک بیان میں کہاکہ ہم پاکستانی حکام کی طرف سے گرفتار کئے گئے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سیکرٹری جنرل نے دونوں ممالک پراس مثبت رجحان کو برقرار رکھنے اور مزید جامع مذاکرات کرنے پر زور دیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SGo4aI
0 comments: