
انہوں نے پیر کے روز بیجنگ میں چین کے انٹرنیشنل سٹرٹیجک سٹڈیز ادارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مضبوط دوست ہیں اور ان کے تعلقات سٹریٹجک اشتراک عمل پر مبنی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے پلوامہ واقعے کے بعد بھارتی جارحیت کے جواب میں کہا کہ پاکستان نے ہر ممکن صبر اور ضبط وتحمل کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے اور بھارت سمیت جنوبی ایشیاء کے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتے ہیں۔ بعد میں وزیرخارجہ نے ادارے کے مختلف شعبے دیکھے اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔
شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر چین میں ہیں، وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سمیت باہمی دلچسپی کے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیلئے پاکستان چین تذویراتی مکالمے میں شرکت کریں گے۔وہ چین کے سینئر رہنمائوں اور چینی وزیر خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CmsjTi
0 comments: