
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف، نواز شریف کی اپیل کی سماعت سننے کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امید ہمیشہ اللہ سے ہی رکھنی چاہیے، ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے،امید ہے رہائی ملے گی اور آج اپیل منظور کی جائے گی۔
خیال رہے آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت جاری ہے۔
یاد رہے یکم مارچ کو سابق وزیراعظم نوازشریف نے ہائی کورٹ کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا نوازشریف جیل میں قید ہیں، سنجیدہ نوعیت کی بیماریاں ہیں، میڈیکل بورڈ کے ذریعے نوازشریف کے کئی ٹیسٹ کرائے گئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Fbwm5p
0 comments: