Tuesday, March 19, 2019

پاکستانی بندرگاہوں کو لاس اینجلس اور ہیوسٹن کی طرز پر ترقی دیں گے: وفاقی وزیر برائے بحری امور

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ کراچی سے روز 5500 ملین ٹن کیمیکل سمندر میں گرایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے پاکستانی میڈیا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ لاس اینجلس ودیگر پورٹس سمیت سلیکون ویلی کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہیوسٹن اور کراچی پورٹ کوسسٹرسٹی کا درجہ دیا جائے گا، ہیوسٹن، کراچی میں جلد معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

علی زیدی نے کہا کہ اس وزارت کو ماضی میں کبھی سمجھا ہی نہیں گیا، محکمے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ کرپشن،اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے خصوصی نظام لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے روز5500 ملین ٹن کیمیکل سمندرمیں گرایا جا رہا ہے، کئی ٹن سالڈ ویسٹ سمندرمیں روزانہ پھینکا جاتا ہے، مسائل پر جدید ٹیکنالوجی سے قابو پانا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستانی بندرگاہوں کو لاس اینجلس اور ہیوسٹن کی طرز پر ترقی دیں گے، ملک میں کاروباری ماحول سازگار بنا رہے ہیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستانی برادری کو سرمایہ کاری کے لیے آمادہ کر کے زرمبادلہ لائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TfiTyz

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times