Thursday, March 21, 2019

میڈیا کی آواز۔۔۔ پاکستان زندہ باد” کے عنوان سے آئی ایس پی آر کا ایک اور پرومو جاری

میڈیا کی آواز ۔۔پاکستان زندہ باد” کے عنوان سے آئی ایس پی آر کا ایک اور پرومو جاری
آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ” میڈیا کی آواز ۔۔پاکستان زندہ باد” کے عنوان سے ایک اور پرومو جاری کردیا، اس سے قبل پاک فوج کی جانب سے چار پروموز جاری کئے جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈایریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک اور پرومو جاری کر دیا ، جس کا عنوان “میڈیا کی آواز ۔۔۔۔پاکستان زندہ باد” رکھا گیا ہے۔

خیال رہے اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم پاکستان پر چار پروموز جاری کئے جاچکے ہیں ، جن میں ستاروں کی آواز۔ پاکستان زندہ باد ، عروس البلا، پاکستان زندہ باد اور ہر پاکستانی کی آواز۔ پاکستان زندہ” شامل ہیں۔

ان پروموز میں فنکاروں ، کھلاڑیوں اور پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان زندہ کے پیغامات دیئے گئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JunvBs

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times