Friday, March 1, 2019

بھارت میں شہید پاکستانی شاکراللہ کی میت آج پاکستان آئے گی

بھارتی جیل میں ہجوم کے ہاتھوں شہید ہونے والے پاکستانی شہید شاکراللہ کی میت آج وطن واپس لائی جائے گی
بھارتی جیل میں ہجوم کے ہاتھوں شہید ہونے والے پاکستانی شہید شاکراللہ کی میت آج وطن واپس لائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جیل میں ہجوم کے ہاتھوں شہید شاکراللہ کی میت آج بھارت کے حکام واہگہ بارڈر پر پاکستان کے حوالے کریں گے۔

بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کی جیل میں قید پاکستانی شہری شاکراللہ کو ساتھی قیدیوں نے بہیمانہ تشدد کر کے 20 فروری کو قتل کردیا تھا۔

سینٹرل جیل کے بیرک میں موجود ہندو انتہا پسندوں نے پاکستانی شہری کے سر پر وار کیے جس کی وجہ سے گہرے زخم آئے اور شکور اللہ جیل میں ہی شہید ہوگئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا نے پاکستانی قیدی کی شہادت کا ذمہ دار جے پور جیل کی انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

بھارت میں سفارتی ذمہ داریاں انجام دینے والے سابق سفیر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ "عوام کو کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ بھارتی حکومت کا مؤقف ہی دہشت گردی اور انتہاپسندی پر مبنی ہے۔"

سابق سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کو جے پور کی جیل میں قید شاکراللہ کے قتل میں ملوث افراد کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرنا چاہیے اور اسلام آباد میں موجود بھارتی سفیر کو طلب کرکے واقعے پر شدید احتجاج کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ بھارت کے شہر جے پور میں واقع سینٹرل جیل میں قید پاکستانی شہری کو ہجوم نے پلواما حملے کے بعد تشدد کر کے شہید کردیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2H7QyI4

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times