
افغانستان کے صوبے ہلمند کے ایک اہم فوجی اڈے پر حملے میں کم از کم 25 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
افغان حکام کے مطابق فوجی وردی میں ملبوس مسلح شدت پسندوں کے ایک گروپ نے جن میں خودکش بمبار بھی شامل تھے۔ ہلمند کے شوراب نامی اڈے پر دھاوا بول دیا جس میں امریکی فوجی بھی مقیم تھے۔ بعد میں صوبائی گورنر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ افغان فورسز نے تین خودکش بمباروں سمیت کم از کم نو حملہ آور ہلاک کر دیئے۔
افغان فورسز کے جانی نقصان کی کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Uepnz6
0 comments: