Wednesday, March 6, 2019

کیا واقعی روزانہ کا ایک سیب کھانا، ڈاکٹر سے دور رکھے؟ ۔۔۔جانیئے اس خبر میں

روزانہ سیب کھانے سے کولیسٹرول کم ہوتا ہے
روزانہ ایک سیب کھانے سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ گھٹ جاتا ہے، روزانہ سیب کھانا روزانہ کولیسٹرول کم کرنے والی دوا استعمال کرنے کے مترادف مانا جارہا ہے۔

سیب دنیا کا مشہور پھل بھی ہے ۔بچے،بوڑھے،صحت مند،مریض سب اسے رغبت سے کھاتے ہیں ۔

یہ پھل زود ہضم اور بہت سے فوائد کا حامل ہے ،قدیم طبی ماہرین بتاتے ہیں کہ روزانہ نہارمنہ تین چار سیب جو عمدہ پکے ہوں کھا کر اوپر سے دودھ پیا جائے تو ایک مہینہ میں صحت قابل رشک بن جاتی ہے۔

سیب میں موجود غذائی اجزاء دماغ کو بھی قوت فراہم کرتے ہیں۔ دوسرے پھلوں کی نسبت اس میں فولاد اور فاسفورس کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے اور فاسفورس دماغ کی قوت کو بہت تیزی سے بڑھاتا ہے ۔

اگر اختلاج قلب میں سیب کا استعمال گھبراہٹ دور کرتا ہے اور انسان کو تقویت محسوس ہوتی ہے۔

اختلاج قلب کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ سیب کو روزانہ اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔

امریکہ میں ہوئی ایک تحقیق میں پایا گیا کہ 50سے زیادہ عمر والا ہر شخص اگر روزانہ ایک سیب کھائے تو وہ سٹروک اور ہارٹ اٹیک سے بچ سکتا ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے ریسرچرز کے مطابق پچاس سال سے زیادہ عمر کے وہ افراد جو اپنی خوراک میں روزانہ ایک سیب کا اضافہ کرتے ہیں ،انہیں روزانہ کو لیسٹرول گھٹانے کی ایک ٹیبلیٹ سے حاصل ہونے والے فوائد مل جاتے ہیں ۔

سیب دل کی صحت کو اسی طرح تقویت پہنچا تا ہے جس طرح کولیسٹرول کم کرنے والی عام ادویات ۔صرف فرق اتنا ہے کہ دواؤں کے مضر اثرات ہوتے ہیں ،پھلوں کے نہیں۔

کہا جاتا ہے کہ ہر شخص کی روزانہ کی خوراک میں پانچ حصہ پھل اور سبزیوں پر مبنی ہونا چاہیے۔

سائنس دانوں نے حساب لگایا ہے کہ اگر ہر عمر کا فرد پھل اور سبزی کے ایک حصے کا اپنی روزانہ کی خوراک بنالیں ،

مثلاً ایک دن میں ایک سیب کھانے لگیں ،تو دل کے دورے اور فالج کا خطرہ 12فیصد کم ہو سکتا ہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TB9yoY

0 comments:

Popular Posts Khyber Times