Wednesday, March 6, 2019

بحریہ ٹاؤن کیس: کراچی کی زمین کے عوض 435 ارب روپے دینے کی نئی پیشکش

بحریہ ٹاؤن نے کراچی کی زمین کے عوض 435 ارب روپے دینے کی نئی پیشکش کر دی ہے
بحریہ ٹاؤن نے کراچی کی زمین کے عوض 435 ارب روپے دینے کی نئی پیشکش کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاون عمل درآمد کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے جس میں ملک ریاض کے وکیل ان کی جانب سے پیش ہو رہے ہیں۔

جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دئیے کہ پیشکش بظاہر اچھی نہیں لگ رہی وقت ختم ہو چکا ہے ،آئندہ سماعت پر ڈیل نہیں ہو گی۔ بحریہ ٹاؤن خود آفر بڑھانا چاہے تو بڑھا سکتا ہے۔ 

بحریہ ٹاؤن عمل درآمد کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین عملدرآمد رکنی بنچ نے کی۔

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ 435ارب روپے کی پیشکش بظاہر اچھی نہیں لگ رہی۔ وقت ختم ہو چکا ہے ،آئندہ سماعت پر ڈیل نہیں ہو گی۔بحریہ ٹاؤن خود آفر بڑھانا چاپے تو بڑھا سکتا ہے۔آئندہ سماعت پر فریقین کو سن کر فیصلہ کریں گے۔

بحریہ ٹائون کے وکیل نے کہا ڈیل نہ بھی ہو لیکن ڈھیل ضرور ہونی چاہیے جس پر جسٹس فیصل عرب نے کہا اب آپ پیسے ڈھیلے کریں۔

واضح رہے بحریہ ٹاون نے سپریم کورٹ کو 12 سال میں 405 ارب روپے ادا کرنے کی پیشکش کی تھی جسے عدالت کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SMNK5c

0 comments:

Popular Posts Khyber Times