
احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز اور عارف علاؤالدین کو اشتہاری قرار دے دیا۔
سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے خلاف اختیارات سے تجاوز کرنے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کی۔ نیب پراسیکیوٹر مرزا عظمان مسعود عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
عدالت نے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز اور عارف علاؤالدین کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز اور عارف علاؤالدین کے دائمی وارنٹ بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔
عدالت نے کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردیا
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JwOigq
0 comments: