
یو اے ای میں آج سے میدان سجے گا، پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز میں مدمقابل ہوں گے، ایرون فنچ اور شعیب ملک نے ٹرافی کی رونمائی کی اور دونوں کپتانوں نے جیت کا عزم ظاہر کیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کا موقع ملے گا، کینگروز کے بعد انگلش ٹیم کے خلاف سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مددگار ثابت ہوگی۔
پاکستان ٹیم نے شارجہ کے میدان میں گزشتہ روز بھرپور پریکٹس کی، قومی ٹیم کی قیادت شعیب ملک کررہے ہیں جبکہ سرفراز احمد کو آرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
اس سے قبل سرفراز احمد پر تین میچوں کی پابندی کے سبب جنوبی افریقا کے خلاف شعیب ملک نے ون ڈے سیریز میں کپتانی کے فرائض انجام دئیے تھے سیریز میں پاکستان کو 3-2 سے شکست ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک کی سربراہی میں 38 ایک روزہ میچز کھیلے گئے جس میں سے 25 میں وہ فتح یاب ہوئے جبکہ 13 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، اس حساب سے ان کی فتح کا تناسب بہت عمدہ ہے۔
پاکستان کے خلاف کپتان ایرون فنچ کی قیادت میں آسٹریلوی اسکواڈ میں شان مارش، عثمان خواجہ، پیٹرہینڈسکومب، کین رچرڈسن، گلین میکسویل، جیسن بہرنڈوف، ایڈم زمپا اور نیتھن لیون شامل ہیں۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ میں شعیب ملک کپتان، امام الحق، عمراکمل، شان مسعود، عماد وسیم، حارث سہیل، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، عثمان خان شنواری، محمد عباس، سعد علی، یاسر شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HMQSMG
0 comments: