Wednesday, March 27, 2019

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید
مقبوضہ مغربی کنارے کے قریب اسرائیلی فورسز نے ایک اورفلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق قابض فوج نے بیت اللحم میں ایک مہاجرکیمپ پرچھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں فورسزاورفلسطینیوں کے درمیان مظاہرے پھوٹ پڑے۔

اس دوران فوج کی فائرنگ سے 18 سالہ فلسطینی طبی رضاکارساجد مظہرشہید ہوگیا۔ ساجد مظہرپراسرائیلی فوج نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ طبی مدد فراہم کر رہا تھا۔

ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض فوج نے ایک یونیورسٹی پربھی چھاپہ مارا جس کے بعد فلسطینیوں اورفورسزمیں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ فورسزنے مظاہرین پرآنسو گیس اورربڑکی گولیوں کی بھی بوچھاڑکی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2V1OSDZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times