
چینی نائب وزیر خارجہ کانگ زونے نے پاکستان کی سول اور فوجی قیادت سے اپنی ملاقاتوں میں خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں کیا ہے۔
کانگ زونے نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کو مزید بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ان ملاقاتوں میں مسلسل حمایت کرنے پر پاکستان نے چین کا شکریہ ادا کیا اور کونگ ژوان یو کو بھارت کے ساتھ تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی پاکستان کی کوششوں کے بارے میں بتایا۔
نائب وزیرخارجہ کانگ زونے نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست اور شراکت دار ہیں انہوں نے خطے میں امن واستحکام کیلئے چین کی طرف سے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UnaIle
0 comments: