
سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کی فیملی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل پر عتیق الرحمان کو نوٹس جاری کردیا اور جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں اداکارہ میراکی فیملی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل پرسماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق نے سماعت کی۔
اداکارہ میرانے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ فیملی عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا،عتیق الرحمان کو نہیں جانتی،استدعا ہے کہ عدالت فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
عدالت نے درخواستگزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعدعتیق الرحمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، عدالت نے مزید سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2H1F3CH
0 comments: