Sunday, March 24, 2019

بی جے پی اقتدار کے لیے تعصب اور نفرت میں کسی حد تک بھی جاسکتے ہیں: راہول گاندھی

 راہول گاندھی
بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے گڑ گاؤں میں مسلم گھرانے کو انتہا پسندوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کا ہر محب وطن شخص تشدد کی ویڈیو دیکھنے کے بعد کراہت محسوس کرتا ہے، آر ایس ایس اور بی جے پی…

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ اس بات کی یاددہانی ہے کہ بی جے پی کی حکمت عملی کے کیا سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں؟

انہوں نے مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہحکومت کےوزیر دانشوروں کو کام کرنا سکھارہے ہیں،اب مہا گیانی وزیراعظم کے خود ساختہ عقلمند وزیر ملک کے دانشوروں کو بتائیں گے کہ انھیں اپنا کام کیسے کرنا ہے؟ بالکل صحیح کہاگیاہے کہ’کم علمی تباہ کن ہوتی ہے‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کچھ انتہا پسند ایک مسلم گھرانے کے مرد و خواتین کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں،تشدد کا یہ واقعہ گڑگاؤں کے علاقے دھماسپور میں پیش آیا جس کے دوران بھارتی انتہا پسندوں نے ہولی کے دن ایک گھر میں گھس کر وہاں رہنے والوں اور وہاں آئے مہمانوں کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ گھر کے بچے گلی میں کرکٹ کھیل رہے تھے کہ کچھ لوگ وہاں آئے اور کہا کہ پاکستان جاکر کرکٹ کھیلو۔

بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مسلمان خاندان کو تشدد کا نشانہ بنانے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TqfgWI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times