
31 مارچ سرگودھا، 21 اپریل خیبر ایجنسی اور 28 اپریل کو مانسہرہ میں ملین مارچ ہوگا ،اسلام آباد کا ملین مارچ حکمرانوں کے عزائم کو زمین بوس کردے گا۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ دینی مدارس پر پابندیاں اور علما کرام کی گرفتاریوں سے ناموس رسالتﷺ کے قافلے کو روکا نہیں جاسکتا، جعلی حکمرانوں کیلئے دھاندلی کرنے پر اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگیں۔
قوم ان عیاش اور نااہل حکمرانوں کے خلاف میدان عمل میں آچکی ہے، جس طرح جمعیت علما اسلام اور عوام کے دباؤ پر میاں عاطف قادیانی کا فیصلہ واپس لیا گیا، اسی طرح حکمرانوں کو اپنے مزموم عزائم سے پیچھے ہٹنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کی آڑ میں مادر پدر آزادی کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلامی تہذیب کی حفاظت اور اس کے دفاع ملک کی سلامتی کیلئے بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھیک مانگنے والے حکمران بھکاری بن کر ملک کو قرضوں پر چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مفتی تقی عثمانی جیسی غیر متنازعہ شخصیت پر قاتلانہ حملہ ایک منظم سازش کا حصہ ہے، موجودہ حکومت کی ملک دشمن پالیسیوں اور اسلام دشمن اقدامات کے خلاف ملین مارچ کا سلسلہ جاری رہے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UVcgDo
0 comments: