Monday, March 11, 2019

وزیر اعلیٰ سندھ کی جامعہ کراچی کے معیار تعلیم کو بہتر بنانے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جامعہ کراچی سے متعلق اجلاس کے دوران جامعہ کے معیار تعلیم کو بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت جامعہ کراچی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وائس چانسلر اجمل خان، سیکریٹری یونیورسٹی اور دیگرحکام شریک ہوئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی معیار تعلیم کی وجہ سے مشہور تھی، وہ معیار چاہیئے۔ انہوں نے دریافت کیا کہ قومی ادارہ احتساب (نیب) نے معیار تعلیم بہتر بنانے پر 37 ہدایات دیں نا پر کتناعمل ہوا؟

وائس چانسلر نے بتایا کہ 37 میں سے 25 ہدایات پر عمل ہوچکا ہے، باقی پر عمل جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ نے جامعہ کے معیار تعلیم کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ معیار تعلیم بہتر کرنے کے لیے ہر قسم کی مدد کرتی رہے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ جامعہ کے مسائل پر انہی وقتاً فوقتاً رپورٹ کی جاتی رہے۔ وزیر اعلیٰ نے بے نظیر بھٹو چیئر کے لیے چیئرمین کی اسامی جلد پر کرنے پر بھی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل وزیر اعلیٰ سندھ نے زرعی پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کو غربت، سماجی ترقی، موسمی تبدیلی، ماحولیاتی مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ غربت کے خاتمے کے لیے 2008 میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، آج تک لاکھوں لوگ اس پروگرام سے مستفید ہوچکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام کو بہترین سہولیات مہیا کرنے پر کام کر رہی ہے، سندھ حکومت نے پائیدار ترقی کے مقاصد کے لیے سپورٹ یونٹ قائم کیا، زرعی شعبے کی ترقی کے لیے انٹر پرائز ڈیولپمنٹ فنڈ قائم کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2J1KbZo

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times