Monday, March 25, 2019

وزارت انسانی حقوق نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے ہیلپ لائن قائم کردی

وزارت انسانی حقوق نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے ہیلپ لائن قائم کردی
وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ چائلڈ لیبرکے خاتمے کے لئے وزارت میں ہیلپ لائن قائم کردی ہے۔

ان خیالات کا اظہار شیریں مزاری نے چائلڈ لیبر پر قومی سروے کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا منشور بچوں کے حقوق کی ترجمانی کرنا ہے، چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ اس مسئلے کے سدباب کے لیے ہیلپ لائن قائم کی ہے، ہم ہربچے کی اسکول میں رسائی،تعلیم کا حصول یقینی بنائیں گے۔

وزیر برائے انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ عوام میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے آگاہی پیدا کرنا ہوگی، مسئلہ قوانین کا نہیں بلکہ ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا ہے۔

یاد رہے کہ چائلڈ لیبر ترقی پذیر ممالک کا ایک گمبھیر مسئلے ہے، جس کے سدباب کے ماہرین مربوط اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HCvxWY

0 comments:

Popular Posts Khyber Times