Monday, March 11, 2019

بھارت کی خصوصی عدالت سمجھوتہ ایکسپریس دھماکا کیس کا فیصلہ آج سنائے گی

بھارت کی خصوصی عدالت سمجھوتہ ایکسپریس دھماکا کیس کا فیصلہ آج سنائے گی
سمجھوتہ ایکسپریس دھماکا کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا ، دھماکے میں 68 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن میں اکثریت پاکستانیوں کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی خصوصی عدالت سمجھوتہ ایکسپریس دھماکا کیس کا فیصلہ آج سنائے گی ، سمجھوتہ ایکسپریس کے 3 ملزمان کوعدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔

کیس میں مرکزی ملزم انتہا پسند تنظیم کا رہنما اسیم آنند ہے، جن کا تعلق ایک شدت پند تنظیم ‘ابیھنو بھارت’ سے ہے جبکہ دیگر ملزمان میں لوکیش شرما، سندیپ ڈانگے اور رما چندر کلسانگرا شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس میں فروری2007 میں بم دھماکہ ہوا تھا،ب دھماکے کے بعددوبوگیوں میں آگ لگ گئی تھی، اس دھماکے میں68افراد جاں بحق ہوئے ، جن میں اکثریت پاکستانیوں کی تھی

سمجھوتہ ایکسپریس کیس میں300گواہ تھے جبکہ 3سال میں سمجھوتہ ایکسپریس کیس کے درجنوں گواہ منحرف ہوئے۔

واضح رہے سمجھوتہ ایکسپریس میں بم دھماکہ 18 فروری 2007 میں ہریانہ کے شہر پانی پت کے نزدیک ہوا تھا، جس میں 68 افراد جاں بحق ہوئے جن میں غالب اکثریت پاکستانی شہریوں کی تھی۔

اس دھماکے میں سوامی اسیم آنند سمیت کئی ہندو شدت پسند گرفتار کئے گئے، یہ مقدمہ چندی گڑھ سے ملحقہ شہر پنج کولہ کی ایک عدالت میں چلا، مقدمے کے اصل ملزم اور آر ایس ایس کے سرگرم دہشت گرد سوامی اسیم آنند کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UvCaNI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times