
پٹیالہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریندرسنگھ نے کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی اپنا کوئی بھی وعدہ پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور اب حکومت مایوسی کے عالم میں کھوکھلے بیانات دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی کی زیرقیادت حکومت ملک میں نوجوانوں کوروزگار دینے میں بھی ناکام رہی ہے اس لئے صرف نعروں سے غریب عوام کا پیٹ نہیں بھرا جاسکتا۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کے عوام بی جے پی کے زیرقیادت حکومت کے کھوکھلے نعروں اور وعدوں سے تنگ آگئے ہیں اور وہ جاننا چاہتے ہیں کہ حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں میں ان کے کے لئے کیاکیا۔ وزیراعلیٰ نے فوج کومبینہ طور پر سیاست میں ملوث کرنے پربھی بی جے پی پرکڑی تنقیدکی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2W9nVOU
0 comments: