
اب سائنسدانوں نے ایک ایسا پھل بتا دیا ہے جو آپ کی شوگر کو بڑھنے سے روک سکتا ہے۔
یہ پھل رس بھری (Raspberry)ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”رس بھری میں اینتھوسیانینز (Anthocyanins)نامی اینٹی آکسیڈنٹ پایا جاتا ہے جو انسولین کی مزاحمت اور حساسیت کو بڑھا سکتا ہے۔
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزانہ 160ملی گرام رس بھری کھانے سے بلڈشوگر لیول میں 8.5فیصد کمی واقع ہوتی ہے۔“
رپورٹ کے مطابق اس تحقیق کے نتائج ویب سائٹ Diabetes.co.ukپر شائع کیے گئے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ رس بھری کے علاوہ اس نوع کے دیگر پھل، چیری، بلیو بیری، سٹرابری اور بلیک بیری وغیرہ بھی بلڈشوگرلیول کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں تاہم دوسری قسم کی شوگر کے مریضوں کے لیے رس بھری ہی سب سے بہترین ہے۔
یہ پھل شوگر کی وجہ سے لگنے والی پیاس، نیند کے مسائل، جلد کے امراض اور غیرمستحکم بھوک سے بھی نجات دلانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XMmUOk
0 comments: