
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی کے ٹرین مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دنیا کے پہلے ابو بچاؤ مارچ کا آغاز ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے جاری بیان میں پیپلز پارٹی کے کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین مارچ پہلی تحریک ہے جو کرپشن کو قانونی تحفظ کے لیے شروع کی جارہی ہے۔
آج کراچی سے دینا کے پہلے ابو بچاؤ ٹرین مارچ کا آغاز ہوا ہے، پہلی تحریک جو کرپشن کو قانونی تحفظ کےلئے شروع کی جا رہی ہے۔۔۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 26, 2019
یاد رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ٹرین مارچ "کاروانِ بھٹو" کے نام سے کیا جارہا ہے جو کراچی سے روانہ ہوگیا اور کل لاڑکانہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TzFIwW
0 comments: