Tuesday, March 5, 2019

قوم کو اپنی سرزمین کے بہادرسپوتوں پر فخر ہے: ائیر چیف

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ جو پہلی دفاعی لائن ہے' دشمن کے ساتھ حالیہ تنازعے کے دوران قوم کی توقعات پر پوری اتری ہے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کے ساتھ آج اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قوم کو اپنی سرزمین کے بہادرسپوتوں پر فخر ہے جنہوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔

ائیر چیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بتایا اور مادر وطن کی خودمختاری کا کسی بھی چیلنج کی صورت میں دفاع کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2tTA52y

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times