Monday, March 25, 2019

سربراہ پاک فوج سے یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی فیڈریکا موگرینی کی ملاقات

سربراہ پاک فوج سے یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی فیڈریکا موگرینی کی ملاقات
یورپی کمیشن کی نمائندہ خصوصی برائے خارجہ و سیکورٹی پالیسی نے جی ایچ کیو کا دورہ کر کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف سے یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی فیڈریکا موگرینی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ ملاقات میں باہمی دل چسپی اور علاقائی سیکورٹی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیڈریکا موگرینی نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو قابل تعریف قرار دیا۔

خیال رہے کہ یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی آج ہی پاکستان پہنچی ہیں، پاکستان دورے کے دوران ان کی وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے انھوں نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور یورپی یونین میں نئے اسٹریٹجک تعلقات کا معاہدہ طے پا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین اور تحریک انصاف حکومت کی پالیسیوں میں مماثلت ہے، ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان، انتہا پسندی اور افغان امن عمل سے متعلق بات ہوئی۔

فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ اسلامو فوبیا صرف مسلمانوں کے لیے نہیں ہمارے لیے بھی خطرہ ہے، اسلامو فوبیا پر نہ صرف او آئی سی بلکہ اقوام متحدہ میں بھی کام کرنے کو تیار ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TUozTU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times