
ملک بھر میں سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ہے جبکہ قرعہ اندازی 11 مارچ کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق رواں برس حج درخواستیں 14 بینکوں کی مختلف برانچز میں جمع کروائی گئی ہیں جس کی آخری تاریخ آج 9 مارچ ہے جبکہ قرعہ اندازی 11 مارچ کو ہوگی۔
سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں حبیب بینک لمیٹڈ،یونائٹیڈ بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک لمیٹڈ، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح ،میزان بینک, دبئی اسلامک بینک، عسکری بینک اور حبیب میٹرو بینک کی شاخوں میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔
حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر کیے گئے ہیں اور حاجیوں کو قربانی کے لیے 19 ہزار 451 روپے الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2J1xSfO
0 comments: