Tuesday, March 19, 2019

جعلی اکاؤنٹس: زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت منظور

سابق صدر آصف علی رزداری اور فریال تالپور
سندھ ہائیکورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی اور اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کی طرف سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔

فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے کیس کا پورا ریکارڈ طلب کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے ریکارڈ طلب کرنے کی زبانی درخواست مسترد کردی اور عدالت نے نیب کو 26 مارچ کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

جب کہ عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے بینکنگ کورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع دینے کی درخواست بھی مسترد کردی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2W9cuXB

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times