
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کو اس کے اہم محل وقوع، وسائل، ترقی پسندانہ تشخص اور تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کی وجہ سے ایک اہم ملک کے طور پر دیکھتا ہے۔ انہوں نے نکورنو کاراباخ کے مسئلے پر آذربائیجان کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
آذربائیجان نے نکورنو کاراباخ کے معاملے پر تمام فورموں پر پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کی مسلسل حمایت کو سراہا اور مستقبل میں تمام عالمی فورموں پر مسئلہ کشمیر پر آذربآئیجان کی طرف سے پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔سفیر نے کہا کہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ کرنل جنرل ذاکر حسانویش اس مہینے کی اکیس سے تئیس تاریخ تک پاکستان کا دورہ کرینگے اور یوم پاکستان کی پریڈ بھی دیکھیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ آذربائیجان کے پیراٹروپرز اور ایک فوجی دستہ بھی پریڈ میں حصہ لے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CkWZUU
0 comments: