Thursday, March 28, 2019

سپریم کورٹ محکمہ بلدیات میں بھرتیاں جعلی قراردے دیں

سپریم کورٹ محکمہ بلدیات میں بھرتیاں جعلی قراردے دیں
سپریم کورٹ نے محکمہ بلدیات میں گریڈ16 اور17 میں بھرتیاں جعلی قراردے دیں اور سابق افسروں کی اپیلیں مستردکردیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ایک غلطی بار باہر دہرائی جائے توغلطی جائز نہیں ہوجاتی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں محکمہ بلدیات میں گریڈ16 اور17 میں جعلی بھرتیوں کے معاملہ کی سماعت ہوئی، عدالت نے محکمہ بلدیات سے برطرفی کیخلاف 5 سابق افسروں کی اپیلوں پر سماعت کی ،عدالت نے بھرتیاں جعلی قراردے دیں اور سابق افسروں کی اپیلیں مستردکردی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ محکمہ بلدیات شکارپور میں بھرتیوںکا طریقہ کار غیرقانونی تھا ،ایک غلطی بار باہر دہرائی جائے توغلطی جائز نہیں ہوجاتی، عدالت کیسے قانون سے ہٹ کر فیصلہ کرے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ گریڈ17 کی نشست پربھرتی سروس کمیشن سے ممکن ہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ov0BIS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times