Monday, March 4, 2019

فٹبال کے فروغ کیلئے سابق فرانسیسی فٹ بالر نائیکولس انیلکا کی پاکستان آمد

سابق فرانسیسی فٹ بالر نائیکولس انیلکا
اسپین کے مشہور فٹ بال کلب ریال میڈرڈ اور انگلش کلب چیلسی کے سابق فرانسیسی اسٹار کھلاڑی نائیکولس انیلکا آج صبح اسلام آباد پہنچ گئے۔

نائیکولس انیلکا آج صبح اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے جہاں انہیں پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی جانب سے خوش آمدید کہا گیا۔

نائیکولس انیلکا کو پی ایف ایف کی جانب سے مدعو کیا گیا ہے تاکہ پاکستان میں فٹبال کو فروغ دیا جاسکے۔

اس دوران نائیکولس انیلکا پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نئے صدر سید اشفاق شاہ سے ملاقات کریں گے اور پاکستان میں فٹ بال کھیل کی بہتری اور ترقی کے لیے 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کریں گے۔

نائیکولس انیلکا فٹبال مداحوں سے 'سینٹورس' مال میں ملاقات بھی کریں گے اور فٹ بال کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

نائیکولس انیلکا کا پاکستان کا دورہ ٹچ اسکائی گروپ کے تحت ہونے والے 'ورلڈ سوکر اسٹار 2019' کا حصہ ہے جس کے تحت لاہور اور کراچی میں نمائشی میچز بھی ہوں گے۔

دورہ پاکستان کے حوالے سے نائیکولس انیلکا کا کہنا ہے کہ ’جب سے میں نے اسلام  قبول کیا ہے تب سے پاکستان سے خاص لگاؤ ہے، میری آمد پاکستان میں فٹبال کو آگے بڑھنے میں مدد دے گی‘۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے دورہ پاکستان سے پر اعتماد ہیں اور 26 سے 29 اپریل کو کراچی اور لاہور میں ہونے والے فٹبال میچز کا انتظار کر رہے ہیں جہاں وہ پاکستانی مداحوں سے ملیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SG9KyF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times