Sunday, March 3, 2019

ای سی ایل میں اس وقت بارہ ہزار سے زائد نام شامل ہونے کا انکشاف

 ای سی ایل میں اس وقت بارہ ہزار سے زائد نام شامل ہونے کا انکشاف
ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں گزشتہ تین سال کے دوران 1082 نئے نام ڈالے گئے جبکہ تین ہزار 49 نکال دیئے گئے۔ ای سی ایل میں اس وقت بارہ ہزار سے زائد نام شامل ہیں۔

ذرائع  کے مطابق تین سال کے دوران پنجاب کے 451، سندھ کے 317 اور اسلام آباد کے 38 افراد ای سی ایل کا حصہ بنے۔

کے پی کے سے 96 ، آزاد کشمیر کے 14 اور گلگت بلتستان کےچار افراد کے نام فہرست میں ڈالے گئے۔ 138 ایسے افراد بھی ای سی ایل کا حصہ ہیں جن کی رہائش کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

تین سال کے دوران پنجاب سے 1103 اور سندھ کے 613 افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے گئے۔ کے پی کے 179 اور بلوچستان کے 92 افراد کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا۔

آزاد کشمیر سے 56 افراد، گلگت بلتستان 13 افراد اور اسلام آباد کے 133 افراد کو بیرون ملک سفر پر پابندی سے چھٹکارہ ملا۔ 863 ایسے افراد بھی ای سی ایل سے نکال دیئے گئے جن کا کوئی ایڈریس نہیں تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2IYIHiq

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times