
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔ ضمنی ریفرنس میں نامزد تینوں شریک ملزمان نیشنل بینک کے سابق صدر سعید احمد اور ہجویری ٹرسٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر عدالت میں پیش ہوئے۔ استغاثہ کے گواہ سلمان سعید اور سدرہ منصور کا بیان ریکارڈ کیاگیا، سعید احمد کے وکیل حشمت حبیب نے جرح کے دوران کہا کہ گواہ کی جانب سے سعید احمد شفیع کو اسحاق ڈار کی سی این جی کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر کہنا غلط ہے، گواہ کا پیش کیا گیا نام ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتا۔
جرح مکمل ہونے پر عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت تیرہ مارچ تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید دوگواہوں زارو منظور اور عدیل اختر کو طلب کرلیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2tR1i5N
0 comments: