Monday, March 25, 2019

مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا جائے: وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے یورپی یونین کے وفد سے ملاقات کی ہے
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان، یورپی یونین اور اس کے تمام رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

 وزیر اعظم عمران خان خارجہ امور اور سیکورٹی پالیسی کے بارے میں یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ فیڈریکا موگیرینی سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے تعلقات میں مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا اور یورپی یونین کو پاکستان کا بڑا تجارتی اور سرمایہ کار شراکت دار قرار دیا۔

انہوں نے GSP پلس کے آغاز سے پاکستان یورپی یونین دوطرفہ تجارت میں اضافے کو سراہا۔

وزیرا عظم نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کو افغانستان کے مصالحتی عمل میں پاکستان کے مثبت کردار اور بھارت کے ساتھ کشیدگی میں کمی سمیت موجودہ علاقائی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے یورپی یونین پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا جائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2U7SWpk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times