Friday, March 29, 2019

شادی کے چار دن بعد ہی اداکار کا طلاق کا فیصلہ

نکولس کریج کی یہ چوتھی شادی تھی
شوبز انڈسٹری اور خصوصی طور پر ہولی وڈ میں کسی سے تعلقات استوار کرنا کوئی مشکل بات نہیں، تاہم ان تعلقات کو نبھانا مشکل کام ضرور ہے۔

اس کی تازی مثال ہولی وڈ اداکار نکولس کیج کی جانب سے کم عمر گرل فرینڈ سے شادی کے 4 دن بعد ہی اس سے طلاق لینے کا فیصلہ ہے۔ جی ہاں، 55 سالہ ادکار و فلم ساز نکولس کیج نے خود سے 2 دہائیاں چھوٹی گرل فرینڈ اریکا کوئک سے شادی ختم کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔

معروف میگزین ’پیپلز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نکولس کریج نے محض 4 دن قبل ہی اپنی دیرینہ گرل فرینڈ اریکا کوئک سے شادی کی تھی۔ دونوں کے تعلقات گزشتہ ڈیڑھ سال سے تھے اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ شادی کے محض 4 دن بعد ہی نکولس کریج نے شادی ختم کرنے کی درخواست دائر کردی۔

رپورٹ کے مطابق نکولس کریج نے شادی ختم کرنے کی درخواست عدالت میں اسی دن جمع کرائی، جس دن انہیں شادی کا سرٹیفکیٹ ملا۔ اطلاعات ہیں کہ نکولس کریج کی درخواست پر فوری کارروائی ممکن نہیں، تاہم انہوں نے کسی بھی کارروائی سے بچنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔

شادی کے محض 4 دن بعد ہی شادی کو ختم کرنے کے معاملے پر نکولس کریج نے فوری طور پر کوئی رد عمل نہیں دیا اور نہ ہی اریکا کوئک نے کوئی بیان دیا ہے۔

اریکا کوئک اداکار سے کم سے کم 20 سال چھوٹی ہیں اور وہ پیشے کے لحاظ سے میک اپ آرٹسٹ ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ نکولس کریج نے شادی کو ختم کرنے کی درخواست اسی دن جمع کرائی ہو جس دن اسے شادی کا سرٹیفکیٹ ملا ہو۔

اس سے قبل بھی اداکار نے اپنی دوسری شادی کے لیے شادی کے محض 3 ماہ بعد ہی طلاق کی درخواست دائر کی تھی اور طلاق لینے کا معاملہ ان کی شادی کے وقت سے زیادہ دیر تک چلا تھا۔

مجموعی طور پر نکولس کریج نے چار شادیاں کیں اور چاروں کا اختتام طلاق پر ہوا۔ نکولس کریج نے پہلی شادی اداکارہ پیٹریکا ارکئٹ سے 1995 میں کی تھی اور دونوں کے درمیان 2001 میں طلاق ہوگئی۔

پہلی شادی سے قبل ہی اداکار نکولس کریج کے تعلقات اداکارہ کرسٹینا فلٹن سے تھے جن سے انہیں 1990 میں ایک بیٹا بھی ہوا، تاہم دونوں نے شادی نہیں کی۔

نکولس کریج نے دوسری شادی گلوکارہ لیزا میری پریسلے سے اگست 2002 میں کی اور محض تین ماہ بعد نومبر 2002 میں طلاق کے لیے درخواست دائر کردی۔ ان کی دوسری طلاق کا معاملا شادی سے زیادہ عرصہ چلا اور ان کی قانونی طور پر طلاق 2004 میں ہوئی۔

نکولس کریج نے تیسری شادی لاس اینجلس کے کورین ڈانس کلب کی ملازمہ الائس کم سے 2004 میں کی، تاہم ان سے اداکار کو 2003 میں ہی ایک بیٹی ہوگئی تھی۔ نکولس کریج نے تیسری شادی کو ختم کرنے کے لیے 2016 میں طلاق کی درخواست دائر کی اور اسی سال ان کی طلاق ہوگئی۔

تیسری طلاق کے بعد نکولس کریج نے 2018 میں میک اپ آرٹسٹ اریکا کوئک سے تعلقات استوار کرلیے تھے اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔

دونوں نے 25 مارچ کو سادگی سے شادی کی تھی، تاہم اب 4 دن بعد ہی انہوں نے شادی کو ختم کرنے کے لیے درخواست دائر کردی۔ نکولس کریج کی چوتھی طلاق بھی شادی سے زیادہ وقت میں ہوگی، کیوں کہ رپورٹس کے مطابق امریکا میں کم سے کم 3 ہفتوں میں طلاق ہوتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2uz2fQw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times